Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں ڈینگی قاتل بن گیا، مزید 2 افراد جاں بحق

کراچی میں ڈینگی قاتل بن گیا، مزید 2 افراد جاں بحق
November 30, 2019
کراچی (92 نیوز) بڑے شہر میں بڑے مسائل سر اٹھانے لگے، کراچی میں ڈینگی قاتل بن گیا، وار پر وار جاری ہیں، شہری خوف و ہراس کا شکار ہوگئے، ڈینگی سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نارتھ ناظم آباد کی رہائشی 48 سالہ مریضہ انتقال کرگئی، ڈینگی بخار کے باعث گلشن ملیر کا 3 ماہ کا بچہ بھی دم توڑگیا۔ رواں برس ڈینگی سے انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 101 جبکہ دیگراضلاع میں 11 کیس رپورٹ ہوئے۔ رواں ماہ کراچی میں 5265 کیسز جبکہ سندھ میں 485 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں برس ڈینگی کیسز کی تعداد کراچی میں 14241 اور دیگر اضلاع میں 1063 ہوگئی۔