Thursday, April 25, 2024

حفیظ شیخ کے 17روپے کلو والے ٹماٹر ملک بھر میں نہ مل سکے ‏

حفیظ شیخ کے 17روپے کلو والے ٹماٹر ملک بھر میں نہ مل سکے ‏
November 12, 2019 ویب ڈیسک

کراچی ( 92 نیوز) مشیر خزانہ حفیظ شیخ  نے کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر17روپے کلو فروخت ہونےکادعوی کیا تو92 نیوز نےاس منڈی اور دکان کی تلاش شروع کردی،نیوسبزی منڈی  بھی دیکھی گلی محلوں کی مارکیٹیں اور دکانوں میں بھی تلاش کیا لیکن کہیں بھی ٹماٹر17روپے کلو نہیں ملے ۔

 شہریوں نےکہاکہ عجیب حکمراں ہےآٹے دال کابھاؤ بھی نہیں معلوم،زخموں پرمرہم نہیں رکھ سکتے تو نمک بھی نہ چھڑکیں۔ کراچی  کی منڈی میں  ٹماٹر17روپے کلو کے  مشیرخزانہ کے بیان پرسب حیران اور پریشان ہو گئے ، 92 نیوز نےبھی تلاش شروع کی ، اس  منڈی کی اس دکان کی ، لیکن کہیں بھی ٹماٹر17روپےکلو میں نہیں ملے۔شہرمیں سب ہی جگہ ٹماٹر ڈھائی سوروپے کلو میں ہی فروخت ہوتےنظرآئے۔ شہریوں مشیرخزانہ کےبیان پرافسوس کااظہارکیا، کہاکہ حکمرانوں کوآٹےدال کا بھاؤ معلوم نہیں ہوگا توعوام کی مشکلات کیسےمعلوم ہونگی۔ مشیرخزانہ کےبیان پر دکاندارنےحیرت کااظہارکرتےہوئے کہاکہ انہیں  توہول سیل مارکیٹ میں ٹماٹر200سے215روپے کلومل رہے ہیں ، صرف ٹماٹر ہی نہیں بلکہ دیگرسبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سےباتیں کررہی ہیں۔ ادرک اور لہسن 400روپے،مٹر 200روپے،لوکی 100روپے کلومیں فروخت ہورہی ہے ، کھیرا 80روپے،آلو 50روپے اور پیاز80روپے کلو مل رہی ہے۔