Monday, May 6, 2024

کراچی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق

کراچی میں ڈینگی سے مزید دو افراد جاں بحق
November 12, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں اسپرے نہ ہونےکی وجہ سے ڈینگی مچھروں نے وبائی صورت اختیارکرلی آج بھی بچےسمیت دوافرادانتقال کرگئے ۔ رواں برس ڈینگی مچھرکےوار سے33افراد لقمہ اجل بن چکےہیں،جبکہ گیارہ ہزار سےزائد افرادڈینگی بخار میں مبتلا ہوئےہیں۔ کراچی میں ڈینگی مچھر کےوار جاری ہیں ، اسپرےمہم  نہ ہونےکی وجہ سے مچھروں کی خوب افزائش ہورہی ہے ، آج جاں بحق ہونے والوں میں تین سالہ تابش بھی شامل ہے جو کہ  عباسی اسپتال میں زیرعلاج تھا جہاں آج اس کاانتقال ہوگیا۔۔ جاں بحق ہونے والوں میں دوسرا 18 سالہ محمد علی ہے جس کا تعلق حیدرآبادسے تھا، وہ بھی آج  لقمہ اجل بن گیا ،رواں سال ڈینگی مچھر 33 زندگیاں نگل چکاہے شہری کہتے ہیں وقت پر اسپرے مہم چلائی جاتی تو کئی قیمتی زندگیاں بچ سکتی تھی۔ چلڈرن اسپتال کےسی ای او ڈاکٹر محمد توفیق کہتے ہیں ، احتیاطی تدابیر اختیار کرکےمچھرکےوار سے بچا جا سکتا ہے ۔ رواں سال کے دوران کراچی میں 11 ہزار  253 افراد میں ڈینگی مچھروں کےکاٹنے کی وجہ سے شدید بخار اور تکلیف میں مبتلا ہوچکےہیں۔