Friday, April 26, 2024

کراچی میں ڈیری مافیانے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا

کراچی میں ڈیری مافیانے حکومتی رٹ کو چیلنج کردیا
July 15, 2020
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ڈیری مافیاز نے حکومت کی رٹ کو کھلے عام چیلنج کردیا  اور 5 دن بعد بھی دودھ کی قیمت میں کمی نہیں کی جاسکی ، سندھ حکومت اور کمشنر کراچی سنگین غفلت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈیری مافیا نے دہی کی قیمت میں بھی 20 روپے اضافہ کردیا ۔ کراچی میں ڈیری مافیا بے لگام ہو گئی ، حکومت کی رٹ چیلنج کئے پانچ روز گزر گئے ، دودھ اور دہی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے  جبکہ  سندھ حکومت اور کمشنر کراچی مکمل طورپر ناکام دکھائی دے رہے ہیں ۔ دودھ کا سرکاری نرخ 94 روپے فی لٹر ہے،لیکن انتظامیہ کی نااہلی کے باعث دودھ 120 روپے فی لٹر  اور دہی 20 روپے اضافے سے 180 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ حکومت اور کمشنر کراچی  کی بے بسی کے بعد کراچی کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بے بسی ظاہر کرنے کی بجائے اپنی رٹ بحال کرے ۔