Friday, May 17, 2024

کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

کراچی میں ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
October 15, 2015
کراچی (92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر احتجاج کیا۔ ڈیری فارمرز نے اپنے احتجاج میں بوڑھی بھینسوں کو ذبح کر کے کمشنر کراچی کو ماموں بنادیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز کمشنر کراچی کی جانب سے دودھ من مانی قیمت میں فروخت نہ کرنے دینے کیخلاف احتجاجاً اپنی بوڑھی بھینسیں ذبح کر دیں۔ اس موقع پر ڈیری فارمرز نے کہا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے انہیں 70 روپے فی کلو دودھ فروخت کرنے کا حکم دیا گیا ہے لیکن یہ ان کے لئے ممکن نہیں ہے۔ ڈیری فارمرز نے انتظامیہ کو دھمکی بھی دیدی ہے کہ وہ محرم الحرام کے احترام میں عاشورہ تک تو کوئی احتجاج نہیں کرینگے لیکن اگر اس کے بعد بھی ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو پھر کراچی کی تمام داخلی اور خارجی شاہراہوں کو بلاک کر کے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور احتجاجاً 100 بھینسیں بھی ذبح کرڈالیں گے۔