Saturday, April 20, 2024

کراچی میں ڈیری فارمرز نے قیمت تیئس روپے فی لٹر بڑھا دی

کراچی میں ڈیری فارمرز نے قیمت تیئس روپے فی لٹر بڑھا دی
April 10, 2019

کراچی (92 نیوز) کراچی والوں پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا گیا۔ گوالوں نے دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔ فی لٹر دودھ کی قیمت میں 23 روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا۔

 ڈیری فارمرز پہلے ریٹیلرز کو 85 روپے فی لٹر دودھ فروخت کرتے تھے۔ اب 23 روپے اضافے کے بعد 108 روپے فی لٹر فروخت کر رہے ہیں۔

 ریٹیلرز نے بھی دودھ کی قیمتیں بڑھانے کے لئے پر تول لئے۔ ریٹیلرز کہتے ہیں مہنگا دودھ خرید کر سستا فروخت نہیں کر سکتے۔

 شہری صورتحال سے خاصے پریشان دیکھائی  دے رہے ہیں۔ کہتےہیں آمدنی کے علاوہ ہر چیز کی قیمت بڑھا دی۔ اب کیا بچوں کو دودھ بھی نہ پلائیں۔

 شہریوں نے سندھ سرکار کو بھی شدید تنقید کانشانہ بنایا۔ کہا کہ گوالے من مانی کررہے ہیں سندھ حکومت کہاں ہے۔

 شہریوں نے مطالبہ کیا کہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔