Friday, May 17, 2024

کراچی میں ڈیری فارمرز نے آج سے دودھ 10 روپے کلو مہنگا کردیا

کراچی میں ڈیری فارمرز نے آج سے دودھ 10 روپے کلو مہنگا کردیا
November 8, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ڈیری فارمرز نے آج سے دودھ 10روپے کلو مہنگا کردیا، جس کے بعد فی کلو دودھ 140 روپے کا ہوگیا۔

شہرِقائد میں دودھ کی قیمت 130 سے بڑھ کر 140 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ڈیری فارمرز نے چند ماہ پہلے بھی ازخود ہی دودھ کی قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 130 روپے کی تھی۔

ڈیری فارمرز کی من مانی پر شہری انتظامیہ بھی خاموش ہے۔ کمشنر کراچی ہوں یا اسسٹنٹ کمشنر اب تک کسی نےکسی کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

شہری مہنگا دودھ خریدنے پرمجبور ہیں، کہتے ہیں سندھ حکومت ایکشن نہ لینے والوں کے خلاف بھی ایکشن لے۔ صرف دودھ ہی نہیں بلکہ دہی کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا ہے۔ دہی 20 روپے فی کلو اضافے کے بعد 120 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

شہریوں نے سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔