Friday, May 10, 2024

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر کینیڈین نژاد ڈاکٹر عائشہ کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر کینیڈین نژاد ڈاکٹر عائشہ کو قتل کرنے والا ٹارگٹ کلر گرفتار
September 3, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے کینیڈین نژاد خاتون ڈاکٹر کو قتل کرنے والے گروہ کا ماسٹرمائنڈ اور سہولت کار قانون کی گرفت میں آگئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان اور گھر کے مکینوں کے درمیان فلمی انداز میں گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ گولیاں ملزمان کی گاڑی پر بھی لگیں، لیکن کوئی لٹیرا زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ۔ مقابلے کے بعد ملزمان کی گاڑی اسٹارٹ نہ ہوئی تو بھاگ کر جان بچائی ۔ گرفتار ملزم ایم کیوایم لندن کا کارندہ اور واردات کا ماسٹرمائنڈ ہے، جبکہ ایک سہولت کار کو بھی گرفت میں لیا ہے ۔ ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بننے والی خاتون پولیس افسر سرور کمانڈو کی رشتے دار تھیں ۔ ملزمان پولیس کو 150 وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ گرفتار ملزم فیصل نے بتایا کہ کراچی میں اتنی وارداتیں کی ہیں کہ تعداد یاد نہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے ملزمان کا گروہ 20 کارندوں پر مشتمل ہے ۔