Saturday, May 18, 2024

کراچی میں ڈاکٹروں کی آج پھر ہڑتال ، مریض خوار

کراچی میں ڈاکٹروں کی آج پھر ہڑتال ، مریض خوار
February 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ڈاکٹر پھر ہڑتال پر اتر آئے ، ینگ ڈاکٹرز نے موقف اپنایا کہ  محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مطالبات کی منظوری بارے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ اور ینگ ڈاکٹرز کے مابین  اعتماد بحال نہ ہو سکا ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر تمام او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق  تمام او پی ڈیز کیساتھ آپریشن تھیٹرز اور شعبہ حادثات بند رہیں گے۔ وائے ڈی اے کے مطابق سندھ حکومت نے اب تک تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت عذرا فضل پیچو ہو نے کہا کہ سمری ارسال کی ہے ، حکومتی کاموں میں دیر ہو جاتی ہے ۔ ڈاکٹرز کو ان کی توقع سے زیادہ مراعات دینا چاہتے ہیں اگر ڈاکٹرز جلد بازی کریں گے تو مزید تاخیر ہو گی۔ محکمہ صحت سندھ اور ینگ ڈاکٹرز کی اس کھینچا تانی میں غریب مریض  بری طرح خوار ہو رہے ہیں ۔ اونچے طبقے کے  مریض نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کرانے کی سکت رکھتے ہیں مگر  خط غربت  سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے پاس سرکاری اسپتال کے سوا کوئی وسیلہ نہیں ۔ محکمہ صحت سندھ اور ڈاکٹروں کی لڑائی میں دور دراز سے آئے مریض خوار ہو رہے ہیں  اور اپنے پیاروں کو اپنی آنکھوں کے سامنے ایڑیاں رگڑتے  بے بسی سے دیکھ رہے ہیں ۔