Friday, April 19, 2024

کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک اور کمسن بچی جاں بحق

کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک اور کمسن بچی جاں بحق
June 3, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک اور کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ،  4 روز کے دوران ایک ہی خاندان کی 2 بچیاں اسپتال انتظامیہ کی غفلت سے موت کے آغوش میں چلی گئیں ۔ کراچی میں نجی اسپتال کے عملے کی  غفلت سے جاں بحق ننھی نشوہ  کے صدمے سے ابھی  نکلے نہ تھے کہ  ایک اور  واقعہ سامنے آگیا۔ ناگن چورنگی پر واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت ڈیڑھ سال کی زینب جان کی بازی ہار گئی،ڈاکٹرز اور عملہ اسپتال چھوڑکرفرار ہو گیا۔ چار روز قبل بھی متاثرہ خاندان کی  ایک سالہ بچی عنیزہ ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی بھینٹ چڑھی تھی ۔ واقعے کے بعد اہل علاقہ نے بھرپور احتجاج  کیا،  مقامی پولیس موقع پر پہنچ  اور اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر آفتاب کوحراست میں لے لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال کیخلاف کارروائی کی  جائے گی۔ غم سے نڈھال متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بچی کی تدفین کے بعد اسپتال کیخلاف قانونی کارروائی کرینگے۔