Friday, March 29, 2024

کراچی میں ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور شہری جان کی بازی ہارگیا

کراچی میں ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور شہری جان کی بازی ہارگیا
June 20, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں ڈاکٹرز کی غفلت سے ایک اور شہری جان کی بازی ہارگیا ،  گزشتہ روز ناگن چورنگی کے قريب واقع نجی اسپتال ميں غلط انجکشن لگنے کے باعث عرفان نامی شخص جاں بحق ہوا۔ کراچی میں ڈاکٹرز کی غفلت کے ایک کے بعد ایک واقعات سامنے آرہے ہیں جب کہ شہری زندگیوں سے محروم ہونے لگے ہیں ۔  ناگن چورنگی کے نجی اسپتال میں منگل کی شب ڈاکٹر کی مبینہ غفلت  35 سالہ عرفان قادری کی زندگی کا چراغ گل کرگئی۔ اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ عرفان کو فوڈ  پوائزننگ کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں مبینہ  طور پرغلط ڈرپ اور انجکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی ۔ اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا جبکہ کمپاؤنڈر تاحال مفرور ہے۔ کراچی میں ڈاکٹرز کی غفلت سے شہریوں کی اموات  کوئی نئی بات نہیں  رواں سال گلستان جوہر میں 9 ماہ کی نشوا  کورنگی کی22 سالہ عصمت،  گلشن اقبال کی صبا نور اور گڈاپ کا رہائشی معصوم حنین بھی ڈاکٹرز کی  غفلت سے  موت کے گھاٹ اترچکے ہیں۔