Friday, May 10, 2024

کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 13 سالہ لڑکی جاں بحق

کراچی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 13 سالہ لڑکی جاں بحق
October 14, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں  ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے 13 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی،کائنات کےرشتےداروں کاکہناہےمعمولی بخارتھاکلینک سے انجکشن لگوایا تو انفیکشن ہوگیا،سول اسپتال لیکر گئےجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی،ورثہ نےقانونی کاررائی کےلئے پولیس سےرابطہ نہیں کیا۔ کراچی میں ایک اورڈاکٹر کی مبینہ غفلت ایک اور زندگی موت  میں تبدیل ہوگئی ، لیاقت آباد کی تیراسالہ کائنات کوہفتےکو بخارہوا ،گھروالےکلینک لےگئے،ڈاکٹر نے انجکشن لگایا ۔ اہلخانہ کاکہناہےانجکشن لگنےکےبارہ گھنٹے بعد ہاتھ میں انفیکشن پھیل گیا ، لڑکی کو لیکرسول اسپتال گئےجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ لڑکی کےتایاکہتےہیں گلی محلوں میں بیٹھے عطائی بچوں کوماررہےہیں ، لڑکی کےرشتےداروں نےپوسٹ مارٹم نہیں کروایا ۔ ورثا کا کہنا تھا کہ  اس غم سےنکل جائیں پھر ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے ، دوسری جانب پولیس کاکہناہےکہ ورثاء نےقانونی کارروائی کےلئے رابطہ نہیں کیا ، مقدمہ درج کروائیں گےتوڈاکٹرکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔