Monday, May 13, 2024

کراچی میں ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال میں وہیل چیئر اور اسٹریچرز کا بحران

کراچی میں ڈاکٹر روتھ فائو سول اسپتال میں وہیل چیئر اور اسٹریچرز کا بحران
September 20, 2019
 کراچی (92 نیوز) سندھ سرکار کی نااہلی کی داستان مزید طویل ہو گئی ۔ سب سے بڑے سرکاری اسپتال ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں وہیل چیئرز اور اسٹریچرز کا بحران سنگین ہونے لگا۔ سول اسپتال میں وہیل چیئراور اسٹریچر جیسی بنیادی ضرورت کی شدید کمی کے سبب مریض اور ان کے ساتھ آئے تیماردار اذیت کا شکار ہیں۔ مریض کہتے ہیں وہیل چیئر اور اسٹریچرز حاصل کرنے کیلئے گھنٹوں لائن میں لگنا پڑتا ہے۔ سمجھ نہیں آتی اتنے بڑے سرکاری اسپتال میں یہ بنیادی سہولت کیوں میسر نہیں ۔ سول اسپتال میں مریضوں کو وہیل چیئرز اور اسٹریچرز فلاحی ادارے کی طرف سے فراہم کی جاتی ہیں جس کے عہدیدار نے 92 نیوز کو بتایا کہ کے ایم سی والے ان کے وہیل چیئرز اور اسٹریچر  اٹھا کر لے گئے ہیں۔ اسپتال کی اوپی ڈی میں آنے والے مریض کہتے ہیں وہ دور دراز علاقوں سے مفت علاج کا سوچ کر آتے ہیں مگر یہاں آکر مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔