Sunday, May 19, 2024

کراچی میں ڈاکو متحرک، شہری زندگیوں اور قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے

کراچی میں ڈاکو متحرک، شہری زندگیوں اور قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے
October 7, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کی سڑکوں پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکو متحرک ہوگئے، شہری اپنی زندگیوں اور قیمتی اشیاءو نقدی سے محروم ہونے لگے، سولجر بازار میں نہتے شخص نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی، نائنٹی ٹو نیوز نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ گلشن اقبال میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران قتل ہونے والی طالبہ مصباح اطہر اور اسٹریٹ کرائم بڑھتی وارداتوں کے خلاف پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اورممبرسندھ اسمبلی ارسلان تاج کی قیادت میں احتجاج کیا گیا۔ [caption id="attachment_244430" align="alignnone" width="915"]کراچی، ڈاکو متحرک، شہری زندگیوں، قیمتی اشیاء سے محروم، 92 نیوز کراچی میں ڈاکو متحرک، شہری زندگیوں اور قیمتی اشیاء سے محروم ہونے لگے[/caption] عالمگیر خان اور ارسلان تاج نے احتجاج کے دوران سندھ حکومت اور پولیس کو شدیدتنقید کا نشانہ بنایا کہا شہرمیں جرائم بڑھ رہے ہیں مگرسندھ سرکار خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ ادھر سرجانی ٹائون اور اطراف کے علاقوں میں بھی لوٹ مار اورڈکیتی بڑھتی وارداتوں سے وہاں رہنے والے اذیت کا شکارہیں۔کہتے ہیں پولیس مدد نہیں کرتی ملزمان دنددناتے پھرتے ہیں۔ پولیس کی کارکردگی پر شہریوں کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا ،سولجر بازار میںبھی دیکھنے میں آیا جب ایک نہتا شخص اپنی دکان کی حفاظت کیلئے ڈکیتوں کے سامنے ڈٹ گیا اور ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔ نائینٹی ٹو نیوز کو حاصل واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔