Friday, April 19, 2024

کراچی میں ڈاکو شہری سے پالتو کتا چھین کر فرار

کراچی میں ڈاکو شہری سے پالتو کتا چھین کر فرار
November 18, 2017

کراچی ( 92نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں شہری سے کتا چھین لیاگیا ۔ ڈیفنس میں 3 ڈاکو اسلحے کے زور پر شہری سے پالتون کتا چھین کر لے گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق انو نامی پالتو کتے کی مالیت 3 لاکھ روپے ہے ۔ واردات 9 نومبر کو ہوئی ۔ مالک نے رپورٹ کرنے کے ساتھ پوسٹرز بھی چھپوادیے ۔ جس میں کتے کی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کتے چھیننے کی واردات پہلی بار ہوئی ہے۔