Friday, April 19, 2024

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل

کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل
November 26, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہو گئیں۔  ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے تحقیقات کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق حملے کے وقت جو بھی لوگ موجود تھے سب کے بیانات ریکارڈ کر لئے گئے۔ جتنے اہلکار مقابلے کے وقت پہنچے ان سب سے بھی بیانات لئے گئے ہیں۔ ذرائع کےمطابق حملے میں زخمی ہونے والے سیکورٹی گارڈ کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا ہے۔ چینی قونصل خانے کے عملے سے بھی بیانات حاصل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے جائے وقوعہ سے ملنے والے تمام خول فارنزک کے لئے  بھیجے ہیں۔ تحقیقات کی جارہی ہے کہ دہشتگرد کن راستوں سے ہو کر قونصل خانے پہنچے۔