Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں چینی قونصل خانہ حملے میں کالعدم بی ایل اے کے پانچ کارندوں پر فرد جرم عائد

کراچی میں چینی قونصل خانہ حملے میں کالعدم بی ایل اے کے پانچ کارندوں پر فرد جرم عائد
January 11, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں چینی قونصل خانہ حملے میں کالعدم بی ایل اے کے پانچ کارندوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہوں اور تفتیشی افسر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت بھارتی ایجنسی را نے کی۔ ملزمان نے ہلاک دہشت گردوں کو سہولت فراہم کی۔