Monday, September 16, 2024

کراچی میں چینی باشندے کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی میں چینی باشندے کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت
February 12, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کےعلاقے کلفٹن میں چینی باشندے کی ہلاکت کی  تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔

تفتیشی ذرائع کےمطابق تحقیقاتی اداروں نے اہم سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہے ۔

واردات میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی گاڑی سامنے آگئی ہے ۔

سفید رنگ کی کار کو چینی باشندوں کی کار کا تعاقب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔