Friday, April 19, 2024

کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملہ ، شہداد پور سے ایک مبینہ سہولت کار گرفتار

کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملہ ، شہداد پور سے ایک مبینہ سہولت کار گرفتار
November 24, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چین کے قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ شہداد پور سے ایک مبینہ سہولت کار کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیرحراست ملزمان کی تعداد 2 ہو گئی۔ کراچی میں چین کے قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ شہداد پور سے ایک مبینہ سہولت کار شکنجے میں لے لیا۔ کراچی پولیس ٹیم زیر حراست ملزم کو شہداد پور سے کراچی لائے گی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ روز بھی کراچی سے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا۔ دوسری طرف چینی قونصل خانے پر حملے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ قونصلیٹ کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ قونصل خانے کی طرف جانے والی سڑک رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی۔ روزنامہ 92 کی خبر کے مطابق بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی  اسکریننگ اور سیکیورٹی کلیئرنس کا فیصلہ کیا گیا ۔ چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں سے سرکاری کارڈ برآمد ہوئے تھے۔ سرکاری کارڈ کی وجہ سے دہشتگرد کراچی تک آسانی سے سفر کرتے رہے۔