Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں چین کے قونصل خانے حملے میں مارے گئے حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی

کراچی میں چین کے قونصل خانے حملے میں مارے گئے حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی
November 24, 2018
کراچی (92 نیوز) سندھ پولیس کی تیز رفتار تحقیقات میں دہشت گردوں کے سہولت کار کا سراغ لگا لیا۔ تینوں دہشت گردوں کی شناخت بھی ہو گئی۔ دہشت گردوں کے سہولت کار تک رسائی میں سندھ پولیس نے اہم شواہد حاصل کرلئے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ بلوچستان پولیس بھی معاونت کرے گی۔ ادھر ہلاک دہشت گردوں کی عبدالرزاق، ازل خان مری عرف سنگت اور رئیس بلوچ کے نام سے شناخت ہوئی۔ ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جا چکی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گرد عبدالرازق بلوچستان حکومت کا ملازم اور خاران کا رہائشی نکلا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کے مبینہ مالک حیدر سمیت تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حیدر کے مطابق گاڑی دو ہزار سولہ میں شو روم پر فروخت کی تھی۔ گاڑی چوری ہوئی یا چھینی گئی، ریکارڈ موصول نہیں ہوا۔