Saturday, April 20, 2024

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر ڈبل سواری پر پابندی عائد

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر ڈبل سواری پر پابندی عائد
November 20, 2016

کراچی (92نیوز) کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ پابندی کا اطلاق بیس اور اکیس نومبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کیلئے پابندی رہے گی۔

پابندی کا اطلاق بیس اور اکیس نومبر کو ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی پولیس کی سفارش پر لگائی گئی ہے تاہم خواتین‘ بارہ سال سے کم عمر بچے اور صحافی اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیے گئے ہیں۔