Friday, April 26, 2024

کراچی میں چپ تعزیہ کے دو جلوس نکالے گئے

کراچی میں چپ تعزیہ کے دو جلوس نکالے گئے
November 28, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں چپ تعزیہ کے دوجلوس نکالے گئے ۔ پہلا جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکرکھارادر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں میں اختتام پذیر ہوا ۔ دوسرا جلوس رضویہ سوسائٹی سے شروع ہوکر مارٹن کوارٹر میں امام بارگاہ شاہ نجف میں اختتام پذیرہوا
کراچی میں صبح آٹھ بجے چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوا۔جلوس ایم اے جناح روڈ، صدر، ایمپریس مارکیٹ، تبت سینٹراور لائٹ ہاؤس سے ہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
جلوس کی سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے تھے جلوس کے راستوں میں آنے والی گلیوں کو کنٹینرزلگاکر بندکیاگیاتھا۔
چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس شام میں رضویہ سوسائٹی سے بھی برآمدہوا۔
جلوس رضویہ سوسائٹی سے لسبیلہ چوک ،تین ہٹی اور جیل چورنگی سے ہوتاہوا مارٹن روڈ پر امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کراختتام پزیرہوگیا ۔
سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری جلوس کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ راستے بھی ٹریفک کےلئے بند کردئے گئے تھے۔