Friday, May 10, 2024

کراچی میں چند منٹوں کی بارش، کے الیکٹرک کا نظام جواب دے گیا

کراچی میں چند منٹوں کی بارش، کے الیکٹرک کا نظام جواب دے گیا
July 7, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں چند منٹوں کی بارش نے کےالیکٹرک کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ کے الیکٹرک کا نظام جواب دے گیا۔ بارش تھمے کئی گھنٹے گزر گئے متعدد علاقے تاحال بجلی سے محروم ہوگئے، لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائد آباداور شاہ فیصل کالونی میں بجلی غائب ہے۔ کے ڈی اے اسکیم ون، گلستان جوہر، گلشن اقبال، عزیزآباد، لیاقت آباد کے مکین بھی بجلی سے محروم ہیں۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔