Monday, May 20, 2024

کراچی میں چاقو بردار ملزم کا آدھے گھنٹے میں دو خواتین پر تیز دھار آلے سے حملہ

کراچی میں چاقو بردار ملزم کا آدھے گھنٹے میں دو خواتین پر تیز دھار آلے سے حملہ
October 4, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں چھلاوا بنے ملزم نے ایک اور خاتون پر حملہ کردیا۔ گلشن جمال میں راہگیرخاتون پر تیز دھار آلے سے وارکئے اور فرار ہوگیا۔
ملزم ڈیڑھ ہفتے میں نو خواتین کو زخمی کر چکا ہے۔ ملزم کے خلاف گلستان جوہر تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
اس بار ملزم نے گلشن جمال میں راہگیرخاتون پر تیزدھارآلے سے حملہ کیا۔ زخمی خاتون سونیاناز کونجی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
ملزم پولیس کی گرفت میں نہیں آرہا اور سی سی ٹی وی فوٹیج بھی کسی کام آسکی اور نہ ہی انعام کا لالچ مخبروں کا راغب کرسکا۔ نئے ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر سمیع کیلئے واردتیں چیلنج بن گئیں۔ہیں۔
وارداتوں کے بعد شہری خصوصاً خواتین خوف و ہراس کا شکار ہیں اور پولیس کے جادوئی چراغ کی منتظر ہیں۔