Saturday, May 11, 2024

کراچی میں چار مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے بینک لوٹ لیا

کراچی میں چار مسلح ڈاکوؤں نے  دن دیہاڑے بینک لوٹ لیا
March 17, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں چار مسلح ڈاکوؤں نےدن دیہاڑے بینک لوٹ لیا، ملزمان نےبینک میں داخل ہوکر سب کو یرغمال بنایا ، دس لاکھ روپے سےزائد رقم لوٹ لی،مزاحمت پرایک سکیورٹی گارڈ کو گولی ماکرزخمی کردیا۔

 پولیس نے زخمی سمیت دو سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا،، واقعہ کی سی سی ٹیو ی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔

کراچی میں سال 2021 کی پہلی بینک ڈکیتی سامنے آگئی ، نیوکراچی میں دومنٹ چورنگی کےقریب نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جہاں  مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے بینک کے یرغمال بناکردس لاکھ روپے لوٹ لئے ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں چہرے پر ماسک پہنے ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

دوران ڈکیتی بینک کے سکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی تو اسے گولی مارکر زخمی کردیا ملزمان نےچند لمحوں میں لوٹ مار مکمل کی ملزمان نے بنک سے باہر آنے کے بعدہوائی فائرنگ کی ایک شہری نے ملزمان کی ویڈیو بنالی۔

ملزمان موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے، تاہم کچھ دور جاکر پولیس اور ملزمان کےدرمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا جس پرملزمان ہتھیاراور موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ایس ایس پی سینڑل کا کہناہےکہ بنک کے بنکر میں موجود سکیورٹی گاڑی بڑےہتھیار کی وجہ سےفائرنہیں کرسکا ۔ ایس ایس پی ایس آئی یو حیدررضا نےکہاکہ واردت کا طریقہ دیکھ کرلگتاہے یہ کوئی نیاگروپ ہے۔

پولیس نےموقع پر پہنچ کر زخمی سمیت دو سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکرتھانےمنتقل کردیا۔