Saturday, April 20, 2024

کراچی میں چار ماہ میں چھ ہزار 506 افراد سے موبائل فون چھینے گئے

کراچی میں چار ماہ میں چھ ہزار 506 افراد سے موبائل فون چھینے گئے
February 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں چار ماہ میں چھ ہزار 506 افراد سے موبائل فون چھینے گئے۔ صرف بتیس افراد مقدمہ درج کرانے پر راضی ہوئے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہو گیا۔ اسٹریٹ کریمنلز کو لگام ڈالنے کے لئے وکٹم سپورٹ یونٹ کا قیام عمل لایا گیا۔ پولیس وکٹم سپورٹ یونٹ کے قیام کے بعد 6 ہزار 506 افراد سے موبائل فون چوری یا چھیننے کے واقعات ہوئے۔ پولیس نے متاثرہ شہریوں سے رابطے کا سلسلہ شروع کیا۔ 5 ہزار 668 شہریوں سے رابطہ کیا گیا جس میں 838 افراد نے فون تک رسیو نہیں کیا جبکہ صرف 32 افراد نے مقدمات درج کرانے پر آمادگی ظاہر کی۔  کراچی ، چار ماہ ، چھ ہزار 506 ، افراد ، موبائل فون 14 اکتوبر سے 21 فروری تک 8 ہزار 566 موٹر سائیکل چھیننے یا چوری کے واقعات ہوئے۔ 7 ہزار 79 مالکان سے فون پر رابطہ نہ ہو سکا۔ 275 افراد نے مقدمہ درج کرایا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خوف کی وجہ سے مقدمات درج نہیں کراتے۔ کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے متاثرہ افراد فوری مقدمہ درج کرائیں ۔ عوام کے تعاون سے اسٹریٹ کرمنل کو انجام تک پہنچا سکتے ہے۔