Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں چار رکنی موٹرسائیکل لفٹر گینگ خوف کی علامت بن گیا

کراچی میں چار رکنی موٹرسائیکل لفٹر گینگ خوف کی علامت بن گیا
March 10, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں چار رکنی موٹرسائیکل لفٹرگینگ خوف کی علامت بن گیا،تین موٹرسائیکل پر چارملزمان آتےہیں چلتی موٹرسائیکل رکواکر چار موٹرسائیکلوں پرچلے جاتےہیں،ملزمان کی وارداتوں کی دوسی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آچکی ہیں۔

کراچی میں موٹر سائیکلیں چھیننے والا نیاگروپ سامنے آگیا، ملزمان تین موٹرسائیکلوں پرآتےہیں اورچند ہی لمحوں بعد چارموٹرسائیکلوں پر روانہ ہوجاتےہیں، ملزمان گلستان جوہراور گلشن اقبال میں وارداتیں کرتےہوئے دیکھےگئےہیں۔

گلشن اقبال بلاک چھ میں ہونےوالی وارداتسی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھی جاسکتی ہے،ملزمان نے چلتی موٹرسائیکل کے آگے آکر شہری کی موٹرسائیکل کو روکا۔

 ایک ملزم نے چھلانگ لگائی اور پستول نکال لی،چند سیکنڈ میں شہری سےموٹرسائیکل چھینی،تین موٹرسایکل پرآنےوالےملزمان چار موٹرسائیکلوں پرفرارہوگئے۔

اس سے پہلےملزمان نے چھ مارچ کو گلستان جوہر میں بھی اسی طرز کی واردات کی تھی، وہاں بھی ملزمان نے موٹرسائیکل سوار شہری سےموٹرسائیکل چھین لی تھی، اور اطمینان کےساتھ فرار ہوگئے تھے۔