Monday, September 16, 2024

کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا
April 10, 2017
  کراچی (92نیوز)کراچی میں حب ڈیم سے چھ کروڑ گیلن یومیہ پانی کی بندش کے بعد شہر میں فراہمی آب کا مسئلہ سنگین ہوگیا  ۔ ضلع وسطی اور غربی کے کئی علاقوں میں شہری بوند بوند پانی کو ترس گئے  ۔ تفصیلات کےمطابق شادمان ٹاون کراچی کے ان  علاقوں میں سے ایک ہے جہاں پانی ۔ تلاش کے باوجود ملتے نہیں ملتا خواتین سمیت گھر کے دیگر افراد صبح شام بس چند گھونٹ پانی کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ مارے مارے پھرتے ہیں رہی سہی کسر حب ڈیم سے یومیہ چھ کروڑ گیلن پانی کی بندش نے پوری کرڈالی۔ کراچی کی عوام گلہ کرتی ہے کہ بھاری بلوں کی ادائیگی کے باوجود ان کے گھروں میں پانی نہیں آتا ، واٹر ٹینکر مافیا نے شہریوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تجوریاں بھر لی ہیں مگر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔