Sunday, September 8, 2024

کراچی میں پینے کا پانی نایاب، نشہ با آسانی دستیاب

کراچی میں پینے کا پانی نایاب، نشہ با آسانی دستیاب
September 24, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں شہریوں کیلئے پینے کا صاف پانی نایاب لیکن نوجوان نسل کو تباہ کرنے والی منشیات با آسانی دستیاب ہے، سندھ اسمبلی اجلاس میں قلت آب اور منشیات کی فروخت پر اراکین نے حکومت کی توجہ مبذول کرائی۔ کراچی میں غیر معمولی بارشوں اور ڈیم بھر جانے کے باوجود شہری پیاسے ہیں، پانی کی چوری اور غیر قانونی فروخت جاری ہے، کیماڑی میں پانی نایاب ہے، ناظم آباد اور نارتھ کراچی کی آبادی بھی پانی کو ترس رہی ہے۔۔ وزیر بلدیات ناصر شاہ نے پانی بحران کا اعتراف کرلیا، ساتھ ہی انتظار کا مشورہ بھی دیدیا۔ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان نے چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ ڈیفنس کے بنگلوں میں پارٹیز کے ساتھ آئس کوکین بھی مل رہی ہے۔۔ وزیر ایکسائز مکیش کمار نے منشیات کے بڑھتے استعمال کو ۔تسلیم کرتے ہوئے انسداد منشیات کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔۔