Saturday, April 20, 2024

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے

کراچی میں پی ایس ایل کے میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے
March 4, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق ہونگے  ، سندھ حکومت نے پی سی بی  کو گرین سگنل دے دیا  ۔  نیشنل اسٹیڈیم کے داخلی  راستوں پر تھرمل اسکینرز سے شائقین کی اسکیننگ کی جائے گی ، سندھ حکومت نے حفاظتی ماسک  کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کرونا وائرس کا خطرہ  اور پی ایس ایل میچز  کے انعقاد سے متعلق سندھ حکومت نے  پی سی بی کو گرین سگنل  دے دیا   اور   کراچی میں انعقاد پر آمادگی ظاہر کردی ۔ کمشنر کراچی افتخار شہلوانی نے پی سی بی حکام سےرابطہ کرکے میچز کے حوالے سے آگاہ کردیا۔ پی ایس ایل میچز کےلیے کراچی میں غیرمعمولی انتظامات کیے جائیں گے ، اسٹیڈیم آنےوالے شائقین کی اسکیننگ کیلئے اسٹیڈیم  کے 11داخلی راستوں پر تھرمل اسکینرز لگائے جائیں گے اور طبی عملہ بھی  تعینات ہوگا ۔ سندھ حکومت نے چین اور ایران سے آنے والے  شہریوں سے خصوصی درخواست کی ہے کہ وہ میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ آئیں ، حفاظتی انتظامات کے پیش نظر سندھ حکومت نے معروف صابن بنانے والی معروف کمپنی  سے بھی رابطہ کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق  نجی کمپنی نے سندھ حکومت  کو مفت ہاتھ صاف کرنے کی مشین دینے کی پیشکش کی ہے ۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے  حفاظتی ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے والوں کے خلاف منفرد مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا  ہے ، کارروائیوں کے دوران برآمد ہونے والے ماسک پولیس ضبط کرے  گی اور سندھ حکومت پولیس سے مارکیٹ ویلیو کے مطابق ادائیگی کرکے ماسک خریدے گی ۔