Monday, September 16, 2024

کراچی میں پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

کراچی میں پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا
March 25, 2018

 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ۔ کیا تندرست، کیا مریض، اور کیا تیمار دار، سب ہی پاکستان سپر لیگ ہائی وولٹیج میچ دیکھنے کو بےتاب ہیں ۔

 کراچی میں کرکٹ کے سونے میدان 9 سال  بعد آباد ہونگے ۔ ٹکٹ حاصل کرنے والے اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی برسات دیکھیں گے اور جنہوں نے ٹکٹ نہیں لیا، وہ گھروں اور مختلف مقامات پر بڑی اسکرین پر فائنل ٹاکرا دیکھیں گے ۔

 کرکٹ بخار نے سب کو لپیٹ میں لے رکھا ہے تو مریض کیسے پیچھے رہیں ۔ کہتے ہیں اسپتال میں ہونے کے باوجود کوشش کریں گے کہ کسی نہ کسی طرح میچ کا لطف اٹھائیں ۔

 مریضوں کی خدمت میں مصروف نرسیں بھی فائنل میچ کیلئے بے چین ہیں ۔ کراچی کے  شہریوں کا کئی سال کا انتظار اب صرف گھنٹوں کا رہ گیا ہے ۔