Friday, April 19, 2024

کراچی میں پی ایس ایل میچز میں شائقین کے داخلے پر پابندی عائد

کراچی میں پی ایس ایل میچز میں شائقین کے داخلے پر پابندی عائد
March 12, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس ایل میچز میں شائقین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ کل سے پی ایس ایل میچز میں شائقین اسٹیڈیم میں نہیں آسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کرونا وائرس کے خطرے کے باعث پابندی لگا رہے ہیں۔ اب اسٹیڈیم میں میچ تو ہوں گے مگر شائقین نہیں جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا حکومت  مزید رسک نہیں لے سکتی۔ کمشنر کراچی نے پی سی بی حکام کو فون کرکے فیصلے سےآگاہ کر دیا۔ وزیراعلیٰ نے ملک کے تمام بارڈرز بھی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مراد علی شاہ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران وفاق پر برس پڑے اور کہا کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کوئی رہنمائی نہیں مل رہی، ہم اکیلے خطرے سے نمٹ رہے ہیں، تفتان میں لوگوں کو گروپ کی شکل میں رکھنا فائدے کی بجائے نقصان دہ ہو گا۔ کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل 13 مارچ کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز، 14 مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ جبکہ پندرہ مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان مقابلے ہوں گے۔