Thursday, April 25, 2024

کراچی میں پی ایس ایل سیزن فور کی رونقیں شروع

کراچی میں پی ایس ایل سیزن فور کی رونقیں شروع
February 14, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس ایل سیزن فور کی رونقیں لگ گئیں۔ یونیورسٹی کے طلبا نے بھی میچز دیکھنے کےلئے بھرپور تیاریاں کرلی ہیں۔ ملک بھر میں پی ایس ایل کی دھوم مچ گئی ہے۔ کراچی والے بھی خوب پرجوش ہیں۔ کرکٹ کے شوقین طلباء نے میچز دیکھنے کی تیاریاں کرلی ہیں۔ کسی نے دوستوں  کے ساتھ میچ دیکھنے کا پروگرام بنایا ہے تو کوئی اہلخانہ کے ساتھ چھکے اور چوکوں کے مزے لے گا۔ سب ہی  اپنی اپنی من پسند ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں اور کچھ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے گن گا رہے ہیں۔ طالب علموں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والےمیچ تو وہ گراونڈ میں جا کر ہی دیکھیں گے۔