Thursday, April 25, 2024

کراچی میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ختم نہ ہو سکی

کراچی میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ختم نہ ہو سکی
June 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پٹرولیم مصنوعات کی قلت ختم نہ ہو سکی ۔ شہر کے بیشتر فلنگ اسٹیشنز پر پٹرول اور ڈیزل کے اسٹاکس ختم ہو گئے۔ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹینگ کمپنیاں ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں دے رہی۔ سپلائی متاثر ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ شہری آج بھی ایک پمپ سے دوسرے پمپ پر چکر لگانے پر مجبور ہیں ۔ جو پیڑول پمپ کھلے ہیں اور روزمرہ سے زیادہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔ اوگرا قوانین کے مطابق پمپس  پر 21 دن کا اسٹاک موجود ہونا چاہئے تاہم موجودہ صورتحال میں اس قانون پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔