Friday, April 26, 2024

کراچی میں پولیو مہم جاری

کراچی میں پولیو مہم جاری
March 14, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں جاری پولیومہم میں سیکرٹری صحت اورایڈیشنل آئی جی سمیت دیگرافراد نےحساس ترین گڈاپ ٹاؤن کی یوسی کا دورہ کیا۔ کراچی کی حساس ترین گڈاپ ٹاؤن کی یوسی فورمیں انسداد پولیومہم جاری ہے، پولیو مہم کےدوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ وزیراعلیٰ کی نمائندہ شہناز وزیر علی،ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادرتھیبو اور کمشنر شعیب صدیقی نے بھی یوسی کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ کراچی پولیس چیف نے پولیو ورکرز کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا اور کراچی کے حالات کو بھی بہتر قرار دیدیا۔ ایڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبوکا اس موقع پر کہنا تھا کہ ماضی میں پولیو وائرس کے حوالے سے منفی تاثر رکھنے والی گڈاپ یوسی فور میں پولیو مہم میں علما، معززین اور والدین کا کردار قابل ستائش ہےجس سے پولیو پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔