Thursday, April 25, 2024

کراچی میں پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، آٹھ ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، آٹھ ملزمان گرفتار
October 27, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کے دوران آٹھ ملزمان گرفتار کرتے ہوئے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق سعود آباد، جوہر آباد اور بوٹ  بیسن میں کارروائیاں کی گئیں جن میں اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث چھ ملزمان دھر لیے گئے ۔  ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی۔ دوسری جانب سپر مارکیٹ پولیس کی لیاقت آباد نمبر چار میں کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے۔ ملزمان سے دو پستول ، پانچ موبائل اور موٹر سائیکل برآمد بھی کی گئیں۔ ملزمان کی شناخت نعمان اور دلاور کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔