Thursday, April 25, 2024

کراچی میں پولیس کی مختلف کارروائیاں ، دو ملزم ہلاک

کراچی میں پولیس کی مختلف  کارروائیاں ، دو ملزم ہلاک
November 21, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں۔ کارروائیوں میں سرجانی اور پاک کالونی میں پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ مختلف علاقوں سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث بارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق سرجانی زیرو پوائنٹ کے قریب مارا جانے والا ملزم حسن ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر حاملہ خاتون سمیت تین افراد کے قتل میں ملوث تھا۔
دوسری جانب پاک کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔
اس کے علاوہ فیروز آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزم گرفتار کر لئے جبکہ برگیڈ اور شریف آباد پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں چھ ملزم گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔
اتحاد ٹاون میں فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور فلک ناز کو ذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا۔