Saturday, May 4, 2024

کراچی میں پولیس کا پرائیویٹ پارٹیاں چلانے کا انکشاف

کراچی میں پولیس کا پرائیویٹ پارٹیاں چلانے کا انکشاف
November 15, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں قانون کے محافظ ہی قانون شکن بن گئے ہیں ۔ مضافاتی علاقوں میں پولیس افسران کی جانب سے پرائیویٹ پارٹیاں چلانے کاانکشاف ہوا ہے ۔ مومن آباد میں 11 سالہ لڑکے ریحان کے قتل کے ملزم بھی پولیس پارٹی کا حصہ تھے۔
ذرائع کے مطابق اورنگی کے 4 تھانوں میں افسران کے دست راست پرائیوٹ پولیس پارٹیاں چلا رہے ہیں ۔ پرائیویٹ پارٹیاں جرائم میں ملوث افراد کی سرپرستی کرتی ہیں اوربھتہ وصول کرتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کئی بار جیل کاٹنے والا اکرم فاروقی مومن آباد تھانے کی پرائیویٹ پارٹی کا انچارج ہے۔ 11 سالہ ریحان کے قتل میں ملوث معطل اہلکار اور شہری طاہرعرف ڈبواکرم فاروقی کی ٹیم میں شامل ہے۔ ریحان کے قتل کے وقت پولیس پارٹی انچارج اکرم فاروقی بھی وہاں موجود تھا۔
ذرائع کادعوی ہے ایس پی اورنگی کی اسپیشل پارٹی عابد گجر نامی شخص چلاتاہے ۔ لین دین کے تمام معاملات وہی دیکھتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان بازار تھانے میں ارمان نامی بیٹر پولیس اہلکار پارٹی انچارج بنا ہوا ہے۔
سکندر نامی پرائیویٹ شخص اقبال مارکیٹ تھانے میں پولیس کی اسپیشل ٹیم چلا رہا ہے۔