Monday, May 13, 2024

کراچی میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ،7 جرائم پیشہ عناصر گرفتار

کراچی میں پولیس کا کومبنگ آپریشن ،7 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
March 13, 2021

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں شرافی گوٹھ پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردی میں مطلوب ملزم سمیت ساتھ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا گیا، ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ڈکیتیوں اور منشیات فروشی سمیت دیگرجرائم میں ملوث نو ملزمان کو پکڑ لیا۔

ملزم ذوہیب کے خلاف ، دہشت گردی اور ڈکیتی سمیت چارمقدمات درج ہیں، دیگر ملزمان میں سمیر ، صابر ، وسیم ، راشد ، فدا بخش ، فرحان ، لال اور شعیب شامل ہیں ، ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرکےمطابق ملزمان سے اسلحہ ، چھینی گئی موٹر سائیکلیں اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نےمختلف کارروائیوں میں نو ملزمان کو گرفتار کر لیا ، پولیس کےمطابق ملزمان گھروں میں ڈکیتیوں ، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان میں فیض ، جاوید ، اسد، شاہد ابڑو عرف باس ، اکبر ، عمیر ، دلاور، غلام مصطفی عرف پپو اور اصغر علی عرف جاحی شامل ہے ۔ ملزمان سے اسلحہ منشیات اورموٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہے۔