Thursday, April 18, 2024

کراچی میں پولیس نے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا

کراچی میں پولیس نے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا
December 16, 2017

کراچی (92 نیوز) پولیس نے اقبال مارکیٹ میں کاروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا، جبکہ کورنگی کراسنگ کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

اورنگی تھانہ اقبال مارکیٹ میں پولیس نے بھتہ لینے کے لئے آنے والے دو ملزم گرفتار کرلئے، ملزم اقبال اور بشیر نے غلام محمد سے 20ہزار روپے بھتہ مانگا، پانچ ہزار روپے وصول کر چکے تھے، باقی رقم لینے آئے تو پولیس نے دھر لیا۔

دوسری طرف کورنگی کراسنگ کے قریب ڈکیتی کی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔