Saturday, April 27, 2024

کراچی میں پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلر مارے گئے

کراچی میں پولیس مقابلے میں 2 ٹارگٹ کلر مارے گئے
November 2, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں پولیس سے مقابلے میں دو ٹارگٹ کلر مارے گئے، ملزم 22 افراد کے قتل میں مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق بغدادی میں چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ٹارگٹ کلر وزیر عرف رانا مارا گیا۔ ملزم وزیر 15 افراد کے قتل میں مطلوب تھا جبکہ بھتہ خوری اور اغوا کی 20 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھا۔ موچکو میں کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سات افراد کے قتل میں مطلوب تھا۔ رینجرز نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں چھاپہ مار کر گزشتہ روز فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔ زیرحراست شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پیرآباد میانوالی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔