Sunday, September 8, 2024

کراچی میں پولیس مقابلے، ایک دہشتگرد سمیت تین ملزم ہلاک، تین گرفتار، مختلف کارروائیوں میں پچپن مشتبہ افراد زیرحراست 

کراچی میں پولیس مقابلے، ایک دہشتگرد سمیت تین ملزم ہلاک، تین گرفتار، مختلف کارروائیوں میں پچپن مشتبہ افراد زیرحراست 
August 21, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقوں لیاری، باغ کورنگی، کھارادر اور پاک کالونی میں پولیس مقابلوں میں ایک دہشت گرد سمیت تین ملزم مارے گئے۔ پولیس نے تین ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ باغ کورنگی میں پولیس نے مشتبہ افراد کی موجودگی میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ مارا گیا۔ بغدادی میں ہونیوالے پولیس مقابلے میں عامر کچھی گروپ کے دو کارندے ہلاک ہو گئے۔ ملزموں نے چند روز قبل خاتون کو قتل کیا تھا۔ کھارادر اور پاک کالونی میں پولیس نے مقابلوں کے دوران تین ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ادھر ایسٹ پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے پچپن مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔