Wednesday, May 8, 2024

کراچی میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، اہلکار سمیت 4 زخمی

کراچی میں پولیس مقابلہ، ڈاکو ہلاک، اہلکار سمیت 4 زخمی
October 22, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلبہار میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، تینوں ملزمان بھائی ہیں، مقابلے میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔ ملزمان ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسے تھے کہ پولیس پارٹی پہنچ گئی۔ کراچی میں لٹیروں کی شامت آگئی، گھر میں لوٹ مار کی کوشش مہنگی پڑگئی۔ علاقہ مکینوں نے ملزمان کے ایک گھر میں داخل ہونے پر ون فائیو پولیس کو لٹیروں کے بارے میں بتایا اور محافظوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈکیتی ناکام بنا دی۔ پولیس کے آتے ہیں ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تینوں ڈکیت شدید زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق ملزمان سگے بھائی ہیں، جن میں سے ایک توصیف دم توڑ گیا جبکہ راقب اور آصف اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پولیس افسران عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے، پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے اہلکار کی عیادت کی، اہلکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو پہلے ایک بھائی جرائم کی دنیا میں آیا، جسے دیکھ کر دیگر دلدل میں دھنستے چلے گئے۔ ڈکیتوں نے گھر میں مزاحمت پر ایک شخص کو زخمی بھی کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ماضی میں بھی جیل کی ہوا کھاچکے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم رائو کے مطابق ملزمان ایک ماہ قبل ہی جیل سے رہا ہوئے تھے، تین افراد نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے، تینوں ملزمان سگے بھائی ہیں۔ عارف اسلم رائونے مزید بتایا کہ ملزم توصیف اپنے بھائیوں کو جرائم کی دنیا میں لایا، ملزمان اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر وادراتیں کرتے تھے۔