Friday, March 29, 2024

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
November 22, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس گردی کے واقعات تھم نہ سکے، فریئر ہال کے قریب پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ فریئر ہال کے قریب گزری پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کی نبیل ہود بائے اور زخمی کی رضا امام کے نام سے شناخت ہوئی۔ واقعے کے بعد تفتیشی حکام جائے وقوعہ پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو ایس ایس پی ساوتھ شیراز نذیر کا کہنا تھا کہ گزری پولیس کے اہلکار کار کا تعاقب کر رہے تھے فریئر ہال کے قریب پولیس اہلکاروں نے کار کو روک کر فائرنگ کردی۔ واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق شخص کلفٹن کا رہائشی تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق فائرنگ نائن ایم ایم پستول سے کی گئی۔