Saturday, April 20, 2024

کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے گھریلو ملازمین کی تصدیق کیلئے نئی ایپ تیار کر لی

کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے گھریلو ملازمین کی تصدیق کیلئے نئی ایپ تیار کر لی
August 16, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس اور سی پی ایل سی نے  گھریلو ملازمین کی تصدیق کیلئے نئی ایپ تیار کر لی۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر کا کہنا ہے کراچی کے شہری ملازمین رکھنے سے پہلے ڈیٹا ایپلی کیشن پر لوڈ کریں۔ کراچی میں گھریلو ملازم یا کرائے دار رکھنا اب مشکل نہیں رہے گا ۔ پولیس اور سی پی ایل سی نے ملازمین کی تصدیق کیلئے نئی ایپ تیار کر لی ۔ پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس شہریوں کا ڈیٹا جمع کرے گی ۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نزیر کا کہنا ہے مالک مکان گھریلو ملازمت یا کرائے پر آنے والوں کا ڈیٹا ایپ میں درج کریں گے تو اُن کی تفصیل سامنے آجائے گی ۔ اگر کوئی شہری کسی بھی قسم کی واردات میں ملوث ہوا تو موبائل ایپ کے ذریعے آسانی سے پتہ چل سکے گا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کراچی میں گھریلو ملازمین کی جانب سے گھروں میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے کے بعد موبائل ایپ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔