Monday, September 16, 2024

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیئے

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لیئے
December 2, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس اور رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے جدید اسلحہ برآمد کرلیا۔ ملزم نسیم عرف بلڈر کی نشاندہی پر ہل پارک میں چھپایا گیا جدید اسلحہ برآمد کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہل پارک سے 3 نائن ایم ایم، ایک روسی ساختہ اسنائپر گن 30 بور پستول سمیت دیگر اسلحہ شامل ہے جبکہ اسنائپر گن ایک کلومیٹر تک فائر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ملزم نسیم بلڈر نے اعتراف کیا کہ ایم کیو ایم کے اقتدار میں آنے پر این آر او کے ذریعے مقدمات ختم ہوئے اور رہائی ملی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1998 میں اورنگی ٹاؤن میں دانتوں کے ڈاکٹر کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے جبکہ 2011 میں بھی اورنگی ٹاؤن سے 5 کلاشنکوف سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ رینجرز نے بھی گلشن اقبال سے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم لیاری میں 8 افراد کے قتل میں ملوث تھا اور کراچی آپریشن کے بعد روپوش ہوگیا تھا۔