Friday, May 10, 2024

کراچی میں پولٹری مصنوعات کی قیمت میں بےپناہ اضافہ ، عوام پریشان

کراچی میں پولٹری مصنوعات کی قیمت میں بےپناہ اضافہ ، عوام پریشان
November 19, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولٹری مصنوعات کی قیمت میں بھی بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ، زندہ مرغی 230سے 250روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 380سے 400روپے کلو میں فروخت ہونے لگا۔ فی درجن انڈے 170سے 174روپے میں فروخت ہورہے ہیں۔

پولٹری مصنوعات کہ قیمت میں اضافہ شہریوں کو پریشان کر گیا ۔ زندہ مرغی 230سے 250روپے کلو میں فروخت  ہو رہی ہے جب کہ مرغی کا گوشت 380سے 400روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ۔

ایک ماہ کے دوران مرغی کا گوشت 100روپے کلو تک مہنگا ہوا ، طلب اور رسد  کا فرق بڑھ جانے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،  لاک ڈاؤن اور بارشوں کی وجہ سے چکن کی پروڈکشن متاثر ہوئی ۔

لاک ڈاؤن ختم ہونے سے ہوٹل ریسٹورنٹس اور ہالز کھل گئے جس سے طلب بڑھ گئی ۔