Saturday, April 20, 2024

کراچی میں پرانی سبزی منڈی کی رہائشی پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق

کراچی میں پرانی سبزی منڈی کی رہائشی پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق
September 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پرانی سبزی منڈی کی رہائشی پانچ سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد بےدردی سے قتل کیا گیا۔ ایم ایل او ڈاکٹر ذکیہ نے نائنٹی ٹو نیوز کو بتایا کہ بچی کو زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کیا گیا۔ بچی کو سر میں بھاری پتھر یا اینٹ ماری گئی جس سے سر پر گہرے زخم ائے۔ ڈاکٹر کے مطاقب چی کی لاش تین سے چار روز پرانی ہے۔ ڈاکٹر ذکیہ نے بچی کو زہر دینے کا شبہ بھی ظاہر کیا ہے۔ کیمیل ایگزامینیشن کے لیے نمونے بھیج دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے قاتل کی گرفتاری کے لئے آج دوسرے دن بھی احتجاج کیا۔ نعرے لگائے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فردوش شمیم نقوی نے مقتولہ کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور کہا کہ زینب الرٹ بل کے باوجود یہ سانحہ ہو جانا عجیب ہے۔ سوال اٹھایا کہ بچی کے اغوا کا مقدمہ چوبیس گھنٹوں کے اندر کیوں درج نہ ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بہترین انویسٹیگیشن آفیسر کو اس کیس کی انکوائری کا ٹاسک دیا جائے۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے بھی مقتولہ بچی کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں حکومت کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردرای نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ بچی سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔ مجرم تک پہنچ کر اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔