Friday, May 10, 2024

کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شہری جاں بحق

کراچی میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شہری جاں بحق
March 15, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے طارق روڈ پر پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے شہری جاں بحق ہوگیا۔

قاتل ڈور نے ایک اور زندگی کی ڈور کاٹ ڈالی، کراچی کے علاقے طارق روڈ پر پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 34 سالہ شہری جاں بحق ہوگیا۔

عمیر احمد موٹر سائیکل پر سوار جارہا تھا کہ ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا، مضروب کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔

تھانہ فیروزآباد میں متوفی کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔