Friday, March 29, 2024

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین ہو گیا

کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین ہو گیا
November 15, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ سنگین ہو گیا۔ بوسیدہ اور خستہ حال مسافر بسوں اور کوچز میں سفر شہریوں کیلئے امتحان بنتا جارہا ہے۔ ویسے تو کراچی میں مسائل کی بھر مار ہے تاہم بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر سفری سہولیات کی کمی سنگین صورت اختیار کرتی جارہی ہے۔ معاشی حب کی سڑکوں پر آج بھی بوسیدہ اور خستہ حال مسافر بسیں اور کوچز دوڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر کسی امتحان سے کم نہیں۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دس سال کے دوران ٹرانسپورٹ پر کوئی توجہ نہیں دی۔ شہر میں حکومتی ٹرانسپورٹ کا ہونا نہ ہونا برابر ہے۔ موجودہ جیالی سرکار نے دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کو محض دس بسوں پر مشتمل سروس فراہم کرکے شہریوں پر احسان کیا ہے۔